ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نابھا جیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈکو ہائی سیکورٹی والے بیریک میں منتقل کیا گیا

نابھا جیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈکو ہائی سیکورٹی والے بیریک میں منتقل کیا گیا

Wed, 30 Nov 2016 12:34:02    S.O. News Service

مظفرنگر، 29؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب میں دن دہاڑے جیل پر حملے کے مبینہ سازشی پرمندر سنگھ کو ضلع کی انتہائی سیکورٹی والی ایک جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔جیل حکام نے آج یہ معلومات دی۔غورطلب ہے کہ پولیس کی وردی پہنے مسلح افراد نے 27؍نومبر کو پنجاب کے پٹیالہ میں ہائی سیکورٹی والی نابھا جیل پر حملہ کردیا تھا، جس کے بعد سنگھ خالصتان لبریشن فرنٹ تنظیم کے عسکریت پسند ہرمندر سنگھ منٹو اور دیگر قیدیوں کے ساتھ جیل سے بھاگ گیا تھا۔سنگھ کو اترپردیش کے شاملی ضلع کے کیرانہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ضلع سپرنٹنڈنٹ(جیل)راکیش سنگھ نے کہا کہ ملزم پرمندر سنگھ کو کل یہاں ہائی سیکورٹی والی بیریک میں منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سے کسی قیدی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے اور جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔نابھا میں جیل پر حملے کے پیش نظر یوپی کی 65ضلع جیلوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔


Share: